ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بیلتھنگڈی میں غیر قانونی ریت کا ذخیرہ ؛ تحصیلدار کی قیادت میں چھاپہ : کشتیاں ضبط

بیلتھنگڈی میں غیر قانونی ریت کا ذخیرہ ؛ تحصیلدار کی قیادت میں چھاپہ : کشتیاں ضبط

Fri, 21 Sep 2018 20:09:26    S.O. News Service

بیلتھنگڈی :21/ستمبر(ایس اؤ نیوز) بیلتھنگڈی تحصیلدار کی قیادت میں تعلقہ کے دھرمستھل ، اجکوری نامی مقام پر چھاپہ مارتے ہوئے افسران نے ندی کنارے جاری غیر قانونی ریت سپلائی کے ذخیرے اور کشتیوں کو ضبط کرلینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق افسران کے ساتھ تحصیلدار نے ندی کنارے چھاپہ مارا تو وہاں باقاعدہ کشتیوں کے ذریعے ندی سے ریت نکال کر کنارے پر ذخیرہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ کارروائی کرتے ہوئے سرکاری افسران نے 3بوٹ اور 15لوڈ ریت ضبط کرلیا ہے۔ دھرمستھل پولس تھانہ میں کیس درج ہواہے۔ آگےکی کارروائی جاری ہے۔

Sand_belthangdi_2.jpeg


Share: